زیر نظر مضمون میک کمپیوٹرز کے لیے ایپل کے موجودہ آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں ہے۔ 2001 سے پہلے کے نسخوں کے لیے کے لیے Classic Mac OS دیکھیے۔ میکس کے اصل آپریٹنگ سسٹم کے لیے Macintosh operating systems دیکھیے۔
میک او ایس (انگریزی: MacOS) ملکیتی سافٹ ویئر گرافیکل یوزر انٹرفیس کا ایک سلسلہ ہے جسے 2001ء سے لگاتار ایپل کمپنی لانچ کرتی آئی ہے۔ یہ میکنتاش کا بنیادی آپریٹنگ سسٹم ہے اور مائیکروسافٹ ونڈوز کے بعد ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور گھریلو کمپیوٹر میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔[4][5]
میک او ایس میکنتاش اوپیریٹنگ سسٹمز کا دوسرا بڑا سلسلہ ہے۔ پہلا بڑا سلسلہ کلاسک میک او ایس کہلاتا ہے جسے 1984ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا حتمی نسخہ میک او ایس 9 1999ء میں جاری ہوا تھا۔ میک او ایس ایکس 10۔10 پہلا ڈیسک ٹاپ روزن تھا جو مارچ 2001ء میں جاری کیا گیا تھا اور اسی سال کے اختتام پر اس کا پہلا اپڈیٹ بنام 10.1 جاری ہوا۔ اس کے بعد ایپل نے ہر اپڈیٹ کو کسی گربہ کبری کے نام پر جاری کرنا شروع کیا جیسے او ایس ایکس 10۔8 لاین۔ او ایس ایکس 9۔10 میورکس کے بعد کیلیفورنا کے علاقوں کے نام پر رکھنا شروع کر دیا۔[6] 2012ء میں ایپل نے او ایس کا نام مختصر کر کے “او ایس ایکس‘‘ کر دیا اوو 2016ء میں “میک او ایس‘‘ کر دیا۔ اور اس طرح آئی او ایس، واچ او ایس اور ٹی وی او ایس کی طرح میک او ایس ہو گیا۔ میک او ایس کا تازہ ترین ورزن اکتوبر 2019ء میں میک او ایس کیٹیلینا کے نام سے جاری ہوا۔