می ٹو تحریک (انگریزی: Me Too movement، لفظی معنے: میں بھی) جس کے کئی مقامی اور بین الاقوامی متبادلات موجود ہیں، جنسی ہراسانی اور عورتوں پر جنسی دست درازی کے خلاف ایک تحریک ہے۔[1][2] سماجی میڈیا پر #MeToo (ہیش ٹیگ می ٹو) اکتوبر 2018ء میں بڑی تیزی سے پھیل گیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ جنسی حملہ آوری اور ہراسانی تیزی سے پھیلی ہے، خاص طور پر کام کی جگہ پر۔[3] یہ ہاروے وینسٹن پر جنسی بدسلوکی کے الزامات کے فوری بعد پھیلنے لگا ہے ۔ ترانا برک، جو ایک امریکی سماجی کارکن اور سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہیں، نے می ٹو محاورے کا 2006ء سے ہی استعمال شروع کر چکی ہیں۔ اس محاورے کو بعد میں امریکی اداکارہ الیسا میلانو نے بھی عام کیا، جنھوں نے 2017ء اسے اپنے ٹویٹر کھاتے سے استعمال کیا۔ الیسا نے جنسی ہراسانی کی شکار عورتوں کو اس بات کے لیے ابھارا کہ اپنے احوال کو ٹویٹ کریں اور "لوگوں کو مسئلے کی وسعت کا احساس دلائیں"۔[4][5] اس مہم کو کامیابی حاصل ہوئی، تاہم اس میں کافی لوگ شامل تھے، جن میں گوینیتھ پیلٹرو، ایشلی جڈ، جینیفر لارینس اور اوما تھرمن جیسی شخصیات بھی شامل تھیں۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات