موشود ابیولا نیشنل سٹیڈیم

اسٹیڈیم کا منظر
مکمل نامموشود ابیولا نیشنل اسٹیڈیم
سابقہ نامنیشنل اسٹیڈیم، ابوجا
مقامابوجا, ایف سی ٹی, نائجیریا
ایگزیکٹو سوئٹ56
گنجائش60,491 (فٹ بال)
سطحگراس
تعمیر
بنیاد2000
افتتاح2003
تعمیراتی لاگت$360 ملین[1]
معمارشلائچ برجرمین اینڈ پارٹنر (جرمنی)
کرایہ دار
نائجیریا قومی فٹ بال ٹیم

موشود ابیولا نیشنل اسٹیڈیم (پہلے نیشنل اسٹیڈیم، ابوجا کے نام سے جانا جاتا تھا) ایک کثیر مقصدی قومی کھیلوں کا اسٹیڈیم ہے جو نائیجیریا کے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ابوجا میں واقع ہے۔ یہ اسٹیڈیم نائیجیریا کی قومی فٹ بال ٹیم کے گھر کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات کا مرکز ہے۔ نائیجیریا کی وفاقی حکومت نے 18 جولائی 2000ء کو نیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس اور گیمز ولیج کی تعمیر کے معاہدے کی منظوری دی۔ یہ اسٹیڈیم آٹھویں آل افریقہ گیمز کی میزبانی کے لیے تعمیر کیا گیا تھا جو اکتوبر 2003ء میں منعقد ہوئے تھے۔ 12 جون 2019ء کو صدر محمدو بوہاری نے نائجیریا کے سابق سیاست دان سربراہ MKO ابیولا کے اعزاز میں نیشنل اسٹیڈیم، ابوجا کا نام تبدیل کرکے موسود ابیولا نیشنل اسٹیڈیم کرنے کا اعلان کیا۔ [2] صدر بخاری نے یہ اعلان بدھ کو ایگل سکوائر، ابوجا میں یوم جمہوریت کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ [3]

حوالہ جات

  1. Da'Silva, P.K. "2010 World Cup Bid Deception." THISDAY Nigeria 20 June 2003. Retrieved 2 November 2006.
  2. "Breaking: Buhari Renames Abuja National Stadium After MKO Abiola"۔ 12 جون 2019
  3. "Buhari names Abuja National Stadium after MKO Abiola". Punch Newspapers (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2019-06-12.

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!