منیر احمد مغل

جسٹس (ر) ڈاکٹر منیر احمد مغل لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ حاجی محمد رمضان کے گھر میں 7 جولائی 1939ء کو پیدا ہونے والے منیر احمد مغل نے بے شمار کتب لکھیں، پاکستان کی مختلف عدالتوں میں قاضی منصف اور مشیر رہے آج بھی وہ قانونی علمی اور سماجی حلقوں میں وہ ایک با وقار شخصیت نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے قانونی مشیر ہیں۔

منیر احمد مغل
معلومات شخصیت
رہائش لاہور
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ڈاکٹر منیر احمد مغل نے ایم۔ اے اور ایل ایل بی کے بعد پی ایچ ڈی سندھ یونیورسٹی، 1980 میں مقالہ (تفسیر مولانا عبید اللہ سندھی-سیکشن اسلامی ثقافت)لکھ کر کی۔

تجربہ

جسٹس (ر) ڈاکٹر منیر احمد مغل بطور قانون ساز / جوڈیشل / انتظامی / ایڈوائزری میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جو درج ذیل ہے

1. گھوٹکی سکھر 04-03-1966 تا 23-12-1968 سول جج اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ رہے۔

2. قانون و پارلیمانی امور کی وزارت، حکومت پاکستان اسلام آباد میں 23-12-1968 تا 12-03-1973 بطور اسسٹنٹ ڈرافٹسمین تعینات رہے۔

3. جہلم میں 15-03-1973 تا 05-07-1973 سول جج کے عہدے پر فائز رہے

4. لاہور ہائی کورٹ، لاہور میں 05-07-1975 تا 09-12-1979 بطور ڈپٹی رجسٹرار (قواعد) کام کیا۔

5. اٹک میں 10-12-1979 تا 05-11-1980 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے

6. راولپنڈی میں 13-11-1980 تا 18-05-1981 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز رہے

7. لاہور میں 23-05-1981 تا 04-06- 1985 لاہور ہائی کورٹ کی معائنہ ٹیم کے رکن رہے

8. لاہور میں 11-06-1985 تا 29-04-1986 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز رہے

9. بھکر میں 05-05-1986 تا 04-08-1987 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے

10. خوشاب میں 11-08-1987 تا 12-03-1988 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کیا

11. اسلام آباد لاہور بنچ لاہور میں 12-03-1988 تا 12-03-1993 قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے رکن رہے

12. لاہور ہائی کورٹ، لاہور میں 13-03-1993 تا 25-07-1993 خصوصی ڈیوٹی پر افسر رہے

13. حکومت پنجاب، لاہور کے وکیل 26-07-1993 تا 9-12-1996 رہے

14. لاہور میں 10-12-1996 تا 06-07-2001 جج لاہور ہائی کورٹ کے فرائض سر انجام دیے

15. انتظامی جج انسداد دہشت گردی عدالتوں، 2001 تا 2002 لاہور

16. چیئرمین صوبائی زکوة کونسل، 1999 تا 2002 پنجاب، لاہور

17. چیئرمین، مذہبی مقاصد کمیٹی، 2004 تا 2005 داتا دربار، لاہورؕ

18. قانونی مشیر واپڈا / پیپکو(3-2-2003 تا 10-3-2010) لاہور

لاہور پاکستان 2003 قانون کی پاکستان کالج میں قانون کے وزیٹنگ پروفیسر رہے،جامعہ پنجاب لا کالج لاہور میں قانون کی ایسوسی ایٹ وزیٹنگ پروفیسر رہے، سپیریئر یونیورسٹی لا کالج لاہور 2003 میں قانون کے وزیٹنگ پروفیسر رہے۔ اور حکومت پاکستان، اسلام آباد کی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے

تصانیف

ڈاکٹر منیر احمد مغل کے بہت سے مضامین، تقاریر، کانفرنس کے کاغذات، تحقیقی مقالات وغیرہ قومی اور بین الاقوامی جرائد، رسائل، اخبارات، وغیرہ میں اور ان کی کتابوں کی ایک بڑی تعداد شائع ہو چکی ہے۔

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!