منصور سعید

پاکستانی مارکسٹ رہنماء اور ڈراما نگار۔1942ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1964ء میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی۔ منصور سعید نے انیس سو ستر میں پاکستان ہجرت کی اور شادی کے بعد انیس سو چوہتر میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ منصور سعید بائیں بازو کی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انجمن ترقی پسند مصنفین کے سرگرم رکن رہے اور انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق چیئرمین اسلم اظہر کے ساتھ مل کر ’دستک‘ کے نام سے ایک تھیٹر گروپ تشکیل دیا۔’دستک‘ نے سابق فوجی حکمراں جنرل ضیاء کے مارشل لا کے دوران جرمن مصنف کے وہ ڈرامے اردو زبان میں ترجمہ کر کے مختلف شہروں میں سٹیج کیے جو آمریت کے خلاف لکھے گئے تھے۔26 مئی 2010 کو 69 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!