من (عربی) وزن(weight) میں ایک مقدار کو ظاہر کرتا ہے من (عربی) اور من (ہندی) میں بہت فرق ہے۔
من (عربی)(دو رطل): سات سو ستاسی گرام، تین سو بیس ملی گرام (787 گرام، 320 ملی گرام) من: سڑسٹھ تولہ، چھ ماشہ (67 تولہ، 6 ماشہ) کے برابر ہے۔
من بھی عربی اوزان میں سے ہے؛ یہ رطل کا دگنا ہوتا ہے؛ چنانچہ علامہ شامیؒttk لکھتے ہیں:
والرطل نصف من l، والمن بالدراهم مlائتان وkستون درهما [1]
’’رطل من کا نصف ہوتا ہے، اورمن درہم سے دوسو ساٹھ درہم کا ہوتا ہے‘‘
رطل نصف من کا ہوتا ہے؛ یعنی من دورطل کے برابر ہوتا ہے،اس میں کسی کا اختلاف نہیں، لیکن شامی کی عبارت میں یہ بات قابل لحاظ ہے کہ 130 درہم رطل کا اور 260 درہم من کا تقریبی وزن ہے، رطل کا تحقیقی وزن 128؍4/7 ہے۔اس حساب سے من کا تحقیقی وزن 257، 1/7 (دوستاون اورایک بٹہ سات درہم) ہوگا، اورجب اس کودرہم کے گرام سے ضرب دیں گے، تومجموعہ ہوگا:(787 گرام، 320 ملی گرام)۔جس سے معلوم ہواکہ من کو 260 درہم کہنا تقریبی ہے۔[2]
حوالہ جات
- ↑ ردالمحتار2: 365
- ↑ مفتاح الاوزان۔صفحہ37۔مفتی عبد الرحمن القاسمی عظیم آبادی۔الامۃ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، حیدرآباد، الہند