نقشے پر زیادہ گہرا رنگ ووٹ کے زیادہ مارجن کو ظاہر کرتا ہے۔
مملکت متحدہ ریفرنڈم برائے یورپین یونین رکنیت، 2016ء اس ریفرنڈم کو کہا جاتا ہے جس میں برطانوی عوام نے یورپی اتحاد سے جڑنے یا علاحدہ ہونے کا فیصلہ کرنا تھا۔ ریفرنڈم کا اہتمام بروز جمعرات 23 جون 2016ء کو مملکت متحدہ اور جبل الطارق میں کیا گیا۔ اس ریفرنڈم میں 51.9 فیصد ووٹرز نے یورپ سے علیحدگی جبکہ 48.1 فیصد لوگوں نے یورپی اتحاد سے جڑے رہنے کے حق میں ووٹ دیے۔ 3 فیصد کی برتری کے ساتھ ریفرنڈم کا نتیجہ یہ نکلا کہ یورپی اتحاد سے برطانیہ علاحدہ ہو جائے۔
برطانیہ میں ووٹ بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوئے، انگلینڈ اور ویلز کے اکثریتی عوام نے یورپی اتحاد کو چھوڑنے کے حق میں جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے اکثریتی عوام نے یورپی اتحاد کے ساتھ رہنے کے میں ووٹ دیے۔[1][2][3]