ملک نعیم خان اعوان کا آبائی علاقہ پدھراڑ، خوشاب تھا۔ پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر سیاست میں آئے۔ اس وقت ان کے علاقہ کے مشہور سیاست دان ملک کرم بخش اعوان اور معروف صحافی عبد القادر حسن کے بھائی میاں سلطان اعوان تھے۔
سیاست
1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں کامیاب ہوئے اور 1993ء تک 4 بار این اے51 (موجودہ این اے 69، خوشاب -1) سے رکن قومی اسمبلی رہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی بھی رہے۔ اِن کا تعلق مسلم لیگ - ن سے تھا اور انکا شمار میاں نواز شریف کے پانچ پیاروں میں ہوتا تھا۔
برادر نسبتی: ملک اکبر اعوان (سابق وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب)
بیماری اور وفات
1993کے عام انتخابات میں این اے 51 سے آخری انتخابی مہم لاٹھی کے سہارے چلائی کیونکہ اُن کی ایک ٹانگ کام نہیں کر رہی تھی مگر کامیاب ہوئے اور وزیر صنعت و تجارت مقرر ہوئے۔ دوران وزارت انھیں کمر کے مہروں کی تکلیف شروع ہوئی۔ میونخ جرمنی سے علاج اور آپریشن کے باوجود صحت بگڑتی رہی۔ 1997 کے انتخابات میں بستر علالت سے اپنے بھانجے ملک عمر اسلم اعوان کو نامزد کیا جو بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب ہو گئے۔