معاشی دہشت گردی سے مراد کسی بھی ملک/ریاست میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا ملک و قوم کو مالی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔ اکثر معاشی دہشت گردی مسلح دہشت گردی کی اصل جڑ ہوتی ہے۔ غیر قانونی طور پر مال کمانا، کسی سرکاری عہدے پر رہ کر اختیارات کے ذریعے غلط طریقے سے مال کمانا یا غلط لوگوں کو مالی امداد فراہم کرنا بھی معاشی دہشت گردی کی ایک قسم ہے۔ معاشی دہشت گردی کی وجہ سے ملک کی معیشت کمزور ہوجاتی ہے اور نہ صرف معیشت بلکہ دہشت گرد عناصر کو مالی طور نفع پہنچتا ہے جس کی وجہ اُس ملک میں دہشت گردی پھیلانے میں دہشت گردوں کو موقع ملتا ہے۔ اس طرح جب کبھی کبھار ریاست کے بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ کرپشن کرتے ہیں (جو اصل میں معاشی دہشت گردی ہوتی ہے) تو عوام میں احساس محرومی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سے ہی کچھ شہری ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ معاشرتی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کچھ ممالک نے ادارے بھی قائم کیے ہیں۔