مزار معاذ بن جبل، مشہور صحابی معاذ بن جبل کا مزار ہے، جو اردن کے شہر شونہ شمالیہ کی بلدیہ معاذ بن جبل میں واقع ہے۔ شمال مغربی اردن میں ایک اونچے مقام پر پانچ گنبدوں والا مزار ہے، جو عثمانی عہد کا بناہوا ہے، یہاں موجود قبور کو معاذ بن جبل اور ان کے بیٹے عبد الرحمان بن معاذ بن جبل کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔[1]
یہاں پر حکومت نے زر کثیر خرچ کر کے ایک مسجد اور ثقافتی مرکز بھی بنايا ہے، جہاں آنے والے زائرین کو معلومات مہیا کی جاتی ہیں، یہاں ہر ماہ 7 ہزار کے قریب مختلف قومیتوں کے افراد زیارت کے لیے آتے ہیں۔[2]
حوالہ جات