مرئی طیف

مرئی طیف (visible spectrum) سے مراد ایسے طیف کی ہوتی ہے جس کو انسانی (نا کہ تمام جانداروں) کی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہو۔ یعنی قابلِ بصارت روشنی سے پیدا ہونے والے طیف کو مرئی طیف کہا جاتا ہے، قابل بصارت روشنی کا لفظ اس لیے اہم ہے کہ اپنے عام تصور کے برعکس روشنی ہمیشہ نظر آنے والی ہی نہیں ہوا کرتی بلکہ روشنی کی ایسی اقسام بھی موجود ہیں کہ جو نظر نہیں آتیں یا بات کو مخصوص کرنے کے لیے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتی اور ایسی نا نظر آنے والی روشنیوں سے پیدا ہونے والے طیفوں کو لامرئی اطیاف (invisible spectrums) کہا جاتا ہے۔ انسان کو نظر آنے والی روشنی (یا اس کا طیف) اصل میں برقناطیسی طیف (electromagnetic spectrum) میں پایا جانے والا وہ مقام ہوتا ہے کہ جہاں اس کی موجوں (یا ذرات) کی حدود، آنکھ کی حدِ اکتشاف پر آجاتی ہو؛ آنکھ کی برقناطیسی طیف کو دیکھ سکنے کی یہ حد 750 تا 380 nm کے درمیان آتی ہے۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!