محمد ظہور (پیدائش یکم اگست، 1955ء، کراچی، پاکستان) ایک یوکرین میں موجود پاکستانی نژاد برطانوی تجارت پیشہ شخصیت ہیں۔ وہ ایستیل گروپ کے بانی اور مالک ہیں اور کیف پوسٹ کے ناشر ہیں۔[1]
ظہور ہفنگٹن پوسٹ میں یوکرین/روس کے معاشی اور سیاسی حالات پر لکھتے آئے ہیں۔[6]
ذاتی زندگی
2003ء میں ظہور نے یوکرینی گلوکارہ کمالیا سے شادی کرلی۔[7] ان کی دو بیٹیاں ہیں - میرا بیلا اور آرا بیلا۔
میڈیا میں
2013ء میں محمد ظہور اپنی اہلیہ کمالیہ کے ساتھ میٹ دی رشینس میں شامل ہوئے جو ایک برطانوی رئیلٹی شو ہے جسے فاکس ٹی وی تیار کرتی ہے۔ یہ پروگرام مالدار روسیوں کو دکھاتا ہے جو لندن، انگلستان میں قیام پزیر ہوں۔[8][9]