آیت الله علامہ سید محمد سعید موسوی (سعید الملت) ، ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے رہنے والے ایک شیعہ عالم دین فقیہ اور مجتہد تھے ـ
ولادت
آپ کی ولادت 8 محرم سنہ 1333ھ کو لکھنؤ میں ہوئی ـ آپ کے والد علامہ سید ناصر حسین موسوی ( ناصرالملۃ ) اور دادا علامہ سید حامد حسین موسوی تھے، یہ دونوں بھی مشہور شیعہ متکلمین و مجتہدین میں شمار ہوتے ہیں ـ
نسب نامہ: سعید الملت سید محمد سعید ابن ناصر الملت سيد ناصر حسين ابن صاحب عاقبت الانوار سید مير حامد حسين ابن مفتى سيد محمد قلى ابن سيد محمد حسين المعروف بالسيد الله كرم ابن سيد حامد حسين ابن سيد زين العابدين ابن سيد محمد المشهور بالسيد البولاقی ابن سيد محمد المعروف بالسيد مدا ابن سيد حسين المشهور بالسيد ميتم ابن سيد حسين ابن سيد جعفر ابن السيد علي ابن سيد كبير الدين ابن سيد شمس الدين ابن سيد جمال الدين ابن سيد شهاب الدين أبی المظفر حسين الملقب بسيد السادات والمعروف بالسيد علاء الدين أعلى بزرك ابن سيد محمد المعروف بالسيد عز الدين ابن سيد شرف الدين أبی طالب المشهور بالسيد الأشرف ابن سيد محمد الملقب بالمهدی المعروف بالسيد محمد المحروق ابن سید حمزہ ابن سید علی ابن سید أبی محمد ابن سید جعفر ابن سید مهدی ابن سید أبی طالب ابن سید علی ابن سید حمزہ ابن سید أبی القاسم حمزہ ابن امام موسیٰ الكاظم علیہ السّلام
تعلیم
لکھنؤ میں آپ نے اپنے والد علام اور دیگر اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ـ اعلیٰ تعلیم کے لیے نجف اشرف (عراق) چلے گئے اور وہاں آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی اور آیت اللہ ضیاء الدین عراقی اور آیت الله مرتضی امامی سارویسے کسب فیض کیا ـ
تالیفات
1: الإمام الثانی عشر
2: مسانيد الأئمۃ
3: الإيمان الصحيح
4: معراج البلاغۃ (پیغمبر اسلام کے خطبات کا مجموعہ)
5: مدينۃ العلم (حدیث أنا مدينۃ العلم وعلی بابھا کے بارے میں استدلالی بحث)
6: آيۃ التطھير
7: آيۃ الولايۃ
8: شرح خطبۃ الزھراء [1]
وفات اور مدفن
آپ کی وفات 12 جمادی الثانی سنہ 1387ھ کو لکھنؤ میں ہوئی اورآپ کا جنازہ آگرہ میں شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری کے مزار میں والد علام کے پہلو میں دفن کیا گیا ـ
اولاد
آپ کے تین اولاد ہیں:
١. مولانا سید علی ناصر سعيد عبقاتی معروف بہ روح الملت و الحجة الادب، عرف آغا روحی صاحب. بہت بڑے خطیب اور شاعر بهی ہیں۔
2. مولانا سید سجاد عبقاتی
3. سید حسین ناصر سعيد عبقاتی جو بہت اچھے شاعر بهی ہیں.
حوالہ جات
- ↑ الذریعۃ الی تصانیف الشیعۃ (شیخ آقا بزرگ تهرانی)