بیسٹائل ڈے |
---|
قومی یوم فرانس 2014ء کے موقع پر پیرس میں واقع ایفل ٹاور پر آتش بازی کا مظاہرہ
فرانسیسی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم |
عرفیت | قومی یوم فرانس (Fête nationale) 14 جولائی (Quatorze juillet) |
---|
منانے والے | فرانس |
---|
قسم | قومی دن |
---|
اہمیت | 14 جولائی 1789ء کو بغاوت بیسٹائل کے ساتھ انقلاب فرانس کا آغاز اور 14 جولائی 1790ء کو Fête de la Fédération پر فرانسیسی عوام کا اتحاد |
---|
تقریبات | فوجی پریڈ، آتش بازی، کنسرٹ، رقص |
---|
تاریخ | 14 جولائی |
---|
تکرار | سالانہ |
---|
یوم باستیل قومی یوم فرانس ہر سال 14 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس کا سرکاری نام La fête nationale (فرانسیسی تلفظ: [la fɛ:t nasjɔnal] ہے، جس کا معنی ہے ’قومی جشن‘۔ عموماً اسے Le quatorze juillet (فرانسیسی تلفظ: [lə katɔʁz(ə) ʒɥijɛ] بھی کہا جاتا ہے (یعنی 14 جولائی)۔ انگریزی بولنے والے ممالک میں اسے بیسٹائل ڈے (Bestille Day) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
قومی یوم فرانس 14 جولائی 1789ء کو بغاوتِ بیسٹائل کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو انقلاب فرانس میں ایک اہم واقعہ تھا۔ اس کے علاوہ یہ Fête de la Fédération کی یاد بھی ہے جو 14 جولائی 1790ء فرانسیسی عوام کے متحد ہونے کی یادگار ہے۔ اس موقع پر فرانس بھر میں جشن منایا جاتا ہے۔ 14 جولائی کی صبح پیرس میں شانزے لیزے پر صدر فرانس کی موجودگی میں یورپ کی قدیم ترین اور عظیم ترین فوجی پریڈ ہوتی ہے، جس میں فرانس کے دیگر عہدے دار اور غیر ملکی مہمانان بھی شرکت کرتے ہیں۔
قومی یوم فرانس کے دوران پیش آنے والے واقعات
- 2009ء میں، پیرس کے نوجوانوں نے قومی یوم فرانس کے موقع پر 300 سے زائد کاروں کو نذر آتش کیا۔
- 2016ء میں، شہر نیس میں جشن کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہو گئے۔