قدیم چینی (Old Chinese) جسے کئی مرتبہ فرسودہ چینی (Archaic Chinese) بھی کہا جاتا ہے 1200 ق م سے تیسری صدی ق م تک چینی زبان کی ہيئت ہے جو تحریری طور پر ملتی ہے۔ اس کی ابتدائی مثالیں شانگ خاندان کے دور کی ہیں جبکہ ژؤ خاندان کے دور میں کتبوں پر یہ تحریر کثرت سے ملتی ہے۔