غلام مرتضی بلوچ ایک پاکستانی سیاست دان اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ تھے، 4 اگست 1964ء کو پیدا ہوئے تھے، ستمبر 2016ء تا مئی 2018ء سندھ اسبملی کے رکن رہے۔ ان کی وفات 2 جون 2020ء کو کووڈ-19 سے ہوئی۔[1]
سیاست
وہ صوبائی اسمبلی سندھ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے حلقہ پی ایس-127 کراچی-34 سے ستمبر 2016ء کو پہلی بار منتخب ہوئے۔[2][3][4]
دوسری بار پھر وہ پی پی پی کی طرف ہی سے حلقہ پی ایس-88 (ملیر-2 سے 2018ء میں صوبائی اسبملی سندھ کے رکن منتخب ہوئے۔[5]
وفات
2 جون 2020ء کو، ان کی وفات,کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی۔[6] مئی 2020ء میں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔[7]
حوالہ جات