غلام بی بی بھروانہ (ولادت: 5 مئی 1977ء) پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ 2002ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رہیں۔
ابتدائی زندگی
غلام بی بی بھروانہ 5 مئی 1977ء کو پاکستان میں پیدا ہوئیں۔[1][2][3] انھوں نے جامعہ خواتین کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر آف لا کی ڈگری حاصل کی۔[2]
سیاسی زندگی
2002ء کے عام انتخابات
غلام بی بی 2002ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے۔87 سے مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[4][5][6] انھوں نے وزیر مملکت برائے تعلیم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[2]
پاکستان عام انتخابات، 2013ء
انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔88 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[7]
حوالہ جات