عمرو بن زبیر بن عوام بن اسد بن عبد العزی بن قصی اسدی القرشی ۔آپ کی والدہ امیہ بنت خالد بن سعید بن العاص بن امیہ ہیں اور وہ حبشہ میں اپنے بھائی سعید بن خالد کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئیں جب ان کے والد خالد بن سعید حبشہ میں مہاجر تھے۔ [1]
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے آپ کا نام عمرو بن سعید بن العاص کے نام پر رکھا جو جنگ اجنادین میں شہید ہو گے تھے، وہ اپنے بھائی عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے خلاف امویوں کے ساتھ تھا اور اس نے یزید کی حکومت کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا تھا، جب حضرت معاویہ نے اسے طلب کیا، پھر مدینہ کے گورنر عمرو بن سعید اشدق نے اسے 60ھ میں پولیس کا عہدہ دیا اور اشدق نے اسے عبد اللہ بن زبیر سے لڑنے کے لیے مکہ بھیجا، تو عمرو نے مدینہ سے دو ہزار جنگجوؤں کے ساتھ مکہ کا سفر اختیار کیا۔
مصعب بن عبد الرحمٰن بن عوف نے اس سے جنگ کی، اسے پکڑ لیا اور اس کے اپنے بھائی عبد اللہ کے پاس لے گئے، جس نے اسے مارنے کا حکم دیا تھا، کہا جاتا ہے کہ: وہ کوڑوں کے نیچے مر گیا اور یہ بھی کہا جاتا ہے: مارنے کے بعد اسے مکہ میں سولی پر چڑھایا گیا تھا، پھر اسے نیچے اتارا گیا اور ابن حزم نے کہا: اس کے بھائی عبد اللہ نے اسے انتقامی کارروائی میں قتل کرا دیا تھا۔واللہ اعلم[2][3]
حوالہ جات