سیکس ایجوکیشن ایک برطانوی طربیہ ڈراما ویب ٹیلی ویژن سیریل ہے جو لوری نان نے تخلیق کیا ہے۔ آسا بٹرفیلڈ ایک عدم تحفظ کے شکار نوجوان کے طور پر اور گیلین اینڈرسن اس کی ماں ہے، جو ایک نفسیاتی جنسی مسائل کی معالجہ ہے، پریمئیر 11 جنوری 2019 کو نیٹ فلکس پر نشر ہوا۔ شوتی گٹوا، ایما میکی، کانر سوینڈلز، ایمی لو ووڈ اور کیدار ولیم اسٹرلنگ معاون اداکار ہیں۔ نشر ہونے کے بعد ہی فلمی نقادوں نے اسے سراہا جس سے یہ جلد ہی یہ سیزن نیٹ فلکس کے لیے تجارتی کامیابی کے طور پر
سامنے آیا، اس کے پہلے سیزن کو پہلے مہینے 40 ملین سے زیادہ ناظرین نے نیٹ فلکس پر دیکھا۔ دوسرا سیزن 17 جنوری 2020ء کو جاری ہوا،[1][2] اور تیسرے سیزن کا اعلان بھی گیا ہے۔[3]
تمہید
پہلا سیزن اوٹس ملبرن کی کہانی کے گرد گھومتا ہے، جو ایک غیر محفوظ نوجوان ہے جو جنسی تعلقات کے بارے میں الجھا ہوا ہے یا شاید اس کی وجہ، اس کی والدہ کا ایک جنسی معالج ہہونا ہے، جو جنسیت کے تمام پہلوؤں کے بارے میں کشادہ ذہن ہے۔
حوالہ جات
بیرونی روابط