سوڈانسوڈان 2010 میں |
نوع | شمالی سفید گینڈا |
---|
جنس | نر |
---|
پیدائش | 1973 (عمر 51–52 سال) |
---|
وفات | 19 مارچ 2018ء اول پیجیٹا کنزروینسی، لائیکیپیا، کینیا |
---|
وجہ شہرت | دنیا میں اپنی نسل کا آخری نر گینڈا تھا۔ |
---|
سوڈان (1973ء - 19 مارچ 2018ء) شمالی نسل کے سفید گینڈے کا آخر نر گینڈا تھا۔ اس کے سوا اب اس نسل کے صرف دو مادہ گینڈے ہی دنیا میں موجود ہیں۔ اس کینڈے کو کینیا کے اول پیجیٹا کنزروینسی میں رکھا گیا تھا۔[1] اس کی وجہ شہرت و اہمیت شمالی سفید گینڈے میں آخری معلوم تین گینڈوں میں سے ایک تھی، جو اپنی نسل کا واحد نر گینڈا تھا۔ اب اس کے بعد دنیا میں معلوم شمالی گینڈے کی صرف دو مادہ گینڈے موجود ہیں۔ سوڈان کو اس کی طویل عمری کی وجہ سے کئی بیماریاں اور اور ان میں در آنے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ابدی نیند سلا دیا گيا۔[2]
حمایت
فروری 2015ء میں، الپجیتا نے گوفنڈمی میں گینڈے کی حفاظت پر مامور رینجرز کے لیے چندے کی مہم چلائی۔[3][4] 2015ء میں ال پیجیتا سے رابطہ کرنے کے بعد، دوبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت حامد حسین اور محمد یعقوب نے شعور پیدا کرنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی۔
حوالہ جات