سلطان کوسن

سلطان کوسن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 دسمبر 1982ء
ترکی
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 8فٹ اور تین انچ
عارضہ گگینٹازم   ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ماروی دیبو 2013 سے تاحال
عملی زندگی
پیشہ زراعت
پیشہ ورانہ زبان ترکی ،  کردی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سلطان کوسن ایک ترک کسان ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے طویل القامت شخص ہیں۔ ان کا قد اس وقت 8 فٹ، تین انچ ہے۔[1] اُن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں مورخہ 16 ستمبر 2009ء کو شامل کیا گیا۔ ان کی رہائش اپنے والدین کے ہمراہ ہے، جہاں وہ تین بھائیوں اور ایک بہن کے ساتھ رہتے ہیں۔[2] جو متناسب جسامت کے حامل ہیں۔ یہ اتنے دراز قامت ہیں کہ ان کو چلنے کے لیے عصا کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔[3] ان کی طویل قامتی کی بدولت ان کی تعلیم ادھوری رہی اور ایک کسان کے طور پر کام نہیں کر پائے۔ اس کے باوجود، بقول ان کے وہ ایک خوش و خرم اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا خواب شادی کرنا تھا۔ جس کی تکمیل ہو چکی ہے۔[4] ان کی شادی 31 سال کی عمر میں اکتوبر 2013ء میں ایک شامی نژاد لڑکی ماروی دیبو سے ہو گئی، جو ان سے دس سال چھوٹی ہیں۔

ریکارڈ

25 اگست 2009ء کو کوسن کی قامت کا اندراج ان کے آبائی علاقے میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کیا گیا جو 8 فٹ تین انچ تھی، اس سے پہلے یہ اعزاز ایک چینی باشندے باوزی شن کے پاس تھا، جن کی قامت 7فٹ 8۔9 انچ تھی۔

حوالہ جات


ماقبل  طویل قامت باشندہ
17 ستمبر 2009 –
مابعد 
موجودہ

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!