سعید احمد اسعد

سعید احمد اسعد
معلومات شخصیت
وفات 11 جنوری 2023ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مفتی محمد امین   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  مفتی ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علامہ سعید احمد اسعد (وفات؛ 11 جنوری 2023) ایک پاکستانی عالم دین، مفتی اور مناظر تھے۔ وہ جامعہ امینیہ رضویہ کے مہتمم تھے۔ وہ فقیہ العصر حضرت مفتی محمد امین کے بڑے بیٹے ہیں جو محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری کے شاگرد اول اور خلیفہ تھے یوں آپ مولانا کی شخصیت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ آپ شاہ احمد نورانی صدیقی اور مولانا عبد الستار خان نیازی رحمہما اللہ کے ساتھ سیاست میں بھی سرگرم عمل رہے اور 1974ء کی تحریک نظام مصطفی ﷺ میں خوب بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لیا بلکہ سنی اتحاد و جمعیت علما پاکستان کے مرکزی عہدوں پر بھی متمکن رہے۔[1] شاہ احمد نورانی ان پر بڑا اعتماد کرتے اور ان کی کاوشوں کو سراہتے تھے۔ مولانا نے تبلیغ دین کے سلسلہ میں ملک و بیرون ملک کئی تبلیغی دورے بھی کیے۔ مولانا زبردست ادیب و مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مناظر بھی ہیں اور اہلسنت کے لیے تقرہباً ہر میدان میں مذہب حق کا جھنڈا بلند کرتے نظر آئے۔

مولانا عرصہ دراز سے فیصل آباد میں جامعہ امینیہ رضویہ کے نام سے ایک مدرسہ چلا رہے تھے مولانا نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایک سال کے مختصر عرصہ میں قرآن مجید کی مکمل تفسیر کو ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کروادیا۔[2]

تصانیف

  • تفسیر نور الامین
  • وہابیت و بریلویت
  • تبرکات کی اہمیت
  • شرک و بدعت اور اس کی حقیقت
  • خاتم النبیین کا معنی
  • صحابہ کا نعرہ یا رسول اللہ

وفات

11 جنوری 2023ء کو فیصل آباد میں فوت و دفن ہوئے.[3]

حوالہ جات

  1. "دینی قوتوں کے باہمی انتشار کو کم کرنے کی ضرورت - مولانا ابوعمار زاہد الراشدی"۔ alsharia.org
  2. یہ تفسیر قرآن 171 اسباق پر مشتمل ہے اور ہر سبق کا دورانیہ تقریباً 1 گھنٹہ ہے جسے ان کے فیس بک پیج Jamia Aminia Rizvia جامعہ امینیہ رضویہ اور یوٹیوب چینل jamia amini rizvia faisalabad پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
  3. "مناظر اہل سنت مولانا سعید احمد اسعد وصال فرماگئے"۔ UrduMehfil.Net اردو محفل۔ 11 جنوری، 2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!