سعودی وژن 2030ء یا سعودی رویا 2030ء (عربی: رؤية السعودية ٢٠٣٠) حکومت سعودی عرب کا منصوبہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب کی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کیا جائے۔ 25 اپریل 2016ء کو شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اس کی تفصیلات کا اعلان کیا تھا۔[1] اس وژن کے تحت کل 80 منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔