26 ستمبر2019ء کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر میرپور شہر میں4.7 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ دوبارہ محسوس کیا گیا جس سے میرپور شہر میں 67 افراد زخمی ہوئے۔[4] اِس زلزلے کی زمینی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔[5]
نقصانات
اِس زلزلے سے ضلع میرپور اور ضلع بھمبر میں 135 مکانات منہدم ہوئے اور 319 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ دینہ سے میرپور جانے والے قومی شاہراہ جاتلاں روڈ 14 کلومیٹر تک اِس زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔[6][7]قومی ادارہ برائے بندوبستیٔ آفات کے مطابق اِس زلزلے سے زیادہ نقصان جہلم اور ضلع میرپور میں ہوا ۔[8]جہلم میں اپر جہلم نہر کے بند ٹوٹ جانے کے باعث نہر کا پانی مختلف دیہات میں داخل ہو گیا۔ لیکن جلد ہی پاک فوج کے دستوں نے اِس نہر کی مرمت کردی جس سے اُس نہر کا پانی دیہات میں داخل ہونے سے رک گیا [9] سرکاری اطلاعات کے مطابق اِس زلزلے میں منگلا ڈیم محفوظ رہا لیکن اُس کا پاور ہاؤس (بجلی گھر) بند کر دیا گیا جس سے قومی ادارہ بجلی کو 900 میگاواٹ کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ [10]