ریاض حسین چودھری
|
|
|
معلومات شخصیت
|
تاریخ پیدائش |
8 نومبر 1941ء |
تاریخ وفات |
5 اگست 2017ء |
شہریت |
پاکستان |
عرفیت |
ریاض حسین چودھری |
مذہب |
اسلام |
رکن |
منہاج القرآن |
عملی زندگی
|
قلمی نام |
ریاض حسین چودھری |
صنف |
نعتیہ شاعری |
پیشہ |
مصنف ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان |
اردو |
|
|
باب ادب
|
درستی - ترمیم |
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں ریاض حسین چودھری نعت گوئی میں حکومتِ پاکستان سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف نعت گو شاعر تھے۔
ولادت
ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد عبد الحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے۔
تعلیم
آپ مرے کالج سیالکوٹ کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے۔
عملی زندگی
پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے۔ آغا صادق محمود اور آسی ضیائی آپ کے اساتذہ میں سے ہیں۔
سیرت نگاری
انھوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ واقع اسلامی تحقیقاتی ادارہ فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ ادبیات میں بحیثیت سربراہ شعبہ سالہا سال خدمات سر انجام دیں۔ دریں اثناء انھوں نے سیرت نگاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محمد طاہرالقادری کی سیرت الرسول پر 14 جلدوں پر مبنی ضخیم کتاب جسے اردو زبان کی سب سے بڑی کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے، اس عظیم تحقیقی کام کی عبارت آرائی اور ادبی حوالے سے نوک پلک درست کرنے کا شرف بھی حاصل کیا۔ [1]
نعت گوئی
ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ ’’زر معتبر‘‘ 1995ء میں طبع ہو کر منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد سے وہ 23 سالہ دورانئے میں صرف اور صرف رسول اکرم ﷺ کی ہی مدح و ثنا میں سرگرم رہے۔ اب تک اُن کے 14 نعتیہ مجموعے منظر عام پر آکر مقبول عوام و خواص ہو چکے ہیں۔ ریاض حسین چودھری نے نعت کو قدیم روایت سے نکال کر جدید رنگ و آہنگ، لفظ و معانی اور فکر سے ہمکنار کیا۔ [2]
اعزازات
اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ [3]
حمدیہ و نعتیہ مجموعے
- آبروئے ما
- اکائی
- برستی آنکھو خیال رکھنا
- تاجِ مدینہ
- تحدیثِ نعمت
- تمنائے حضوری
- خلدِ سخن
- دبستانِ نو
- رزقِ ثنا
- زرِمعتبر
- زم زمِ عشق
- سلام علیک
- شعورِ کربلا
- طلوعِ فجر
- غزل کاسہ بکف
- کائنات محوِ درود ہے
- کتابِ التجا
- کشکولِ آرزو
- لامحدود
- متاعِ قلم
- نصابِ غلامی
- نظمِ نعت
- وردِ مسلسل
وفات
آپ 6 اگست 2017ء کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ سیالکوٹ میں دفن کیے گئے
بیرونی روابط
حوالہ جات
|
---|
شخصیات | | |
---|
منہاج القرآن اسکول سسٹم | |
---|
ذیلی شعبہ جات | |
---|
کتب ذرائع ابلاغ | |
---|
سیاست و تنازعات | |
---|
متعلقہ موضوعات | |
---|
|