دین کے تین بنیادی اصول

دین اسلام تین بنیادی اصولوں پر قائم ہے:

  1. رب (پروردگار) کی معرفت
  2. دین کی معرفت
  3. نبی ورسول کی معرفت

یہ تین اصول اس حدیث سے اخذ کیے جاتے ہیں۔

عباس بن عبد المطلب فرماتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ: جس کسی نے اللہ کو رضا کے ساتھ رب مان لیا اور اسلام کو دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مان لیا تو اس نے ایمان کا مزہ پالیا۔[1]

اس کی شرح میں محمد بن عبدالوہابنے لکھا ہے کہ: ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔[2]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. صحیح مسلم: کتاب الایمان، اس بات کا بیان کہ جس نے اللہ کو رضا کے ساتھ رب مان لیا تو اس نے ایمان کا مزہ پالیا: 56
  2. شیخ محمد بن عبد الوہاب، دین کے تین بنیادی اصول اور ان کی شرح، شرح فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين، مترجم اردو؛عبد القوی لقمان کیلانی
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!