دعا ملک (انگریزی: Dua Malik) (ولادت: 1994ء) پاکستانی گلوکارہ، نغمہ نگار، میزبان اور کمپوزر ہیں۔ انھوں نے پاکستان میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر سور ساتھ سویرا کی میزبانی کی۔[1] ملک نے متعدد پاکستانی سیریلز کے ٹائٹل گانے گائے ہیں جیسے عشق میں تیرے، رانجھنا اور اک پگل سی لڑکی شامل ہے۔ دعا ملک نے 2018ء کی سیریز خفا خفا زندگی میں امبر کے کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔[2]
ذاتی زندگی
دعا ملک کے دو بہن بھائی ہیں، ایک بڑی بہن حمائمہ ملک اور ایک بڑے بھائی فیروز خان ہیں۔[3] دعا ملک نے ایک موسیقی فنکار سہیل حیدر سے شادی کی ہے۔ ساتھ میں ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔[4]
ڈسکوگرافی
- رانجھنا
- عشق میں تیرے- سہیل حیدر
- اک پگل سی لڑکی
- مہکے مہکے - احسان خان (اداکار)[5]
- مہکے مہکے یہ فضایں
- خدا گواہ
- تجھ سے ہی رابطہ
مرکب
ٹیلی ویژن
سال
|
نام
|
کردار
|
حوالہ
|
2014ء
|
سور ساتھ سویرا
|
میزبان
|
|
2018ء
|
Tuc on the Field
|
میزبان
|
|
2018ء
|
خفا خفا زندگی
|
امبر
|
[6][7]
|
بیرونی روابط
حوالہ جات