دریائے سینٹ لارنس 2350 میل طویل براعظم شمالی امریکہ کا ایک اہم دریا ہے۔ یہ اہم تجارتی گذرگاہ ہے جہاں سے بحری جہاز امریکا و کینیڈا کے درمیان واقع عظیم جھیلوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ دسمبر سے وسط اپریل تک یہ دریا منجمد رہتا ہے۔ یہ دریا کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور امریکی ریاست نیویارک کے درمیان سرحد کا کام بھی دیتا ہے۔