خود کشی پر مختلف مذہب میں مختلف خیالات و نظریات پائے جاتے ہیں۔
ابراہیمی مذاہب
یہودیت
یہودیت میں خود کشی کو ناپسندیدہ مانا جاتا ہے اور اور خود کشی کرنے والے الگ قبرستان میں دفنایا جاتا ہے اور اس کو کچھ ماتمی رسوم بھی حاصل نہیں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہودیت میں خود کشی ثابت کرنا بہت مشکل ہے اور کسی بھی طرح خود کشی کو خود کشی نہ ماننے کی مختلف ترکیبیں کی جاتی ہیں جیسے کہ خود کشی کرنے والا شخص دماغی طور پر بیمار تھا یا یہ کہ خود کشی کا ارتکاب کرتے ہی موت سے قبل اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہو گا۔خود کی جان لینا جرم عظیم کا ارتکاب کرنے سے بہتر مانا جاتا ہے۔[1] اکثر علما کا ماننا ہے کہ درد سے بچنے کے لیے موت کو جلدی کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن تلمود اس مسئلہ میں زیادہ واضح نہیں ہے۔[2] خود کشی کرنے میں مدد کرنا یا مدد لینا دونوں گناہ ہیں اور کتاب احبار آیت 19:14 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس آیت کی تشریح میں کہا گیا ہے کہ گناہ کرنے پر اکسانا منع ہے اور جسمانی رکاوٹیں پیدا بھی جرم ہے۔[3]
یہودیت میں بڑے پیمانے پر خودکشی کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں دوسرے متبادل کی جگہ اس کو ترجیح دی جاتی ہے۔
عیسائیت
انجیل میں خودکشی کی حرمت کے متعلق کچھ بھی مذکور نہیں ہے۔ انجیل خودکشی کی مذمت نہیں کرتا ہے اور انجیل میں ایسے لوگوں کا تذکرہ ہے جنھوں نے خودکشی کی ہے۔[4][5] البتہ متعدد عیسائی نظریات میں خود کشی پسند نہیں کیا گیا ہے۔ عیسائیت میں یہ کہیں نہیں کہا گیا ہے کہ خودکشی کبھی نہ معاف ہونے والا گناہ ہے۔[6]
کاتھولک کلیسیا میں خود کشی کرنا گناہ ہے۔[7] لیکن اس جرم کی شدت اور اس کا گناہ حالات کے مد نظر مختلف ہوتا ہے۔ ابتدا میں کاتھولک کلیسا خودکشی کی لاش کو دفنانے سے منع کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے۔[8]
↑Danielle Gourevitch, "Suicide among the sick in classical antiquity." Bulletin of the History of Medicine 43.6 (1969): 501-518.
↑John D. Papadimitriou, et al. "Euthanasia and suicide in antiquity: viewpoint of the dramatists and philosophers." Journal of the Royal Society of medicine 100.1 (2007): 25-28. online
↑http://ccbs.ntu.edu.tw/FULLTEXT/JR-PHIL/becker.htm Carl B. Becker (1990) Buddhist Views of Suicide and Euthanasia, Philosophy East and West, V. 40 No. 4 (October 1990) pp. 543-555, University of Hawaii Press
↑Pruitt & Norman, The Patimokkha, 2001, Pali Text Society, Lancaster, Defeat 3