خط غربت سے مراد آمدنی کی وہ حد ہوتی ہے جس سے نیچے کوئی فرد، زندگی کے لیے درکار بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ خرید نہیں سکتا۔ جو افراد اس خط یا حد سے نیچے آمدنی رکھتے ہیں وہ کسی بھی مقدار میں رقم کو بنیادی ضروریات تک رسائی کے لیے اپنے ہاتھ میں نہیں پاتے۔ یہ بات ترقی یافتہ ممالک کے لیے زیادہ وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ حکومتی محصولات اور دیگر لوازمات ادا کرنے کے بعد ان کے اپنے ذاتی اخراجات کے لیے رقم کم ہے یا نہیں ہے مگر ترقی پزیر ممالک کے لیے یقینا یہ بات نہیں کہی جا سکتی کیونکہ ان کی اکثریت ایک تو روزمرہ بنیادوں پر بھی محنت کرتی ہے اور دوسرے یہ کہ بہت سے افراد کے لیے حکومت کو مختلف محصولات ادا کرنے کی نوعیت فرداً فرداً مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح غربت کے لیے جو تعریف مقرر کی گئی ہے اس میں بھی یقیناً ترقی پزیر اور ترقی یافتہ ممالک میں واضح فرق ہے۔
مزید دیکھیے
بیرونی روابط