جیو ٹی وی

Geo Television Network
ملکپاکستان
صدر دفترکراچی
ملکیت
مالکجنگ میڈیا گروپ

جیو ٹی وی پاکستان کا ٹی وی چینل ہے جس کی نشریات اکتوبر 2002 میں شروع ہوئیں۔ یہ اپنی نشریات دبئی، متحدہ عرب امارات سے نشر کرتا ہے۔ یہ ٹی وی چینل پاکستان کے ایک اخباری گروپ، جنگ گروپ کے تحت قائم ہے۔

پروگرام

خبرناک۔۔ حالات حاضرہ کو طنزو مزاح کے پیکر میں پیش کرنے والا ایک شاندار پروگرام جو ناظرین میں بہت مقبول ہے ۔۔۔ اور ہر جگہ دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ شو کے میزبان ہیں آفتاب اقبال جو سنیئر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار بھی ہیں۔

میزبان: آفتاب اقبال ایسوسی ایٹ پروڈیوسر: عدیل احمد امیر اور سہیل شیخ پروڈیوسر: ذیشان حسین

پروگرام کے اوقات جمعرات تا اتوار ہر رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر شرر مکرر: اتوار رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر۔ بنانا نیو زنیٹ ورک بنانا نیوز نیٹ ورک کہئے۔۔ یا ۔۔ بی این این ۔۔ خبروں کا ایسا انداز آپ کو کہیں بھی اور کبھی نظر نہیں آئے گا۔ تو پھر تیار ہوجایئے بی این این کا عملہ آپ کو خوش کردینے والی خبروں کی ایسی دنیا میں لے جائے گا جہاں بڑی بڑی شخصیات اور بڑی بڑی خبروں سے جڑے بڑے بڑے چٹکلے آپ کے منتظر ہیں۔ ”وڈے وڈے سائیں“ کی پیروڈیز، ان کے چلبلاتے انٹرویوز، چھیڑ چھاڑ کرتے تجزیئے اور حالات و واقعات پر ہنتے ہنساتے نظریے۔ چالیس منٹ کا یہ پروگرام تفریح اور مزہ سے پر ہے۔

پروگرام کے اوقات ہر بدھ کی شب رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر نشر مکرر: جمعرات صبح چار بج کر پانچ منٹ اور دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر۔ ہم سب امید سے ہیں

سیاست دان آج کل اہل خانہ اور یار دوستوں سے زیادہ موضوع بحث بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ ہماری خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ عام گفتگو اور ہنسنے ہنسانے کا موضوع بھی ہیں۔ اس سٹ کام میں آپ کو پاکستان کے سیاسی اور معاشرتی دونوں پہلووٴں پر مسکرانے کا موقع ملتا ہے۔

خیال وتحریر : ڈاکٹر محمد یونس بٹ سینئر پروڈوسر روف آفاق ڈائریکٹر: فواد وائیں ای میل: hsush@geo.tv ہر منگل رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر نشرر مکرر اگلے دن صبح چار بج کر پانچ منٹ پر اور رات ایک بج کر پانچ منٹ پر۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات


Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!