جلال الدین الخجندی عربی ادیب، سیاح اور حنفی فقیہ کا نام ہے۔
ولادت
719ھ بمطابق 1319ء خجندہ میں پیدا ہوئے۔
نام
احمد بن محمد بن محمد بن محمد الاخوی کنیت ابو الطاہر اور لقب جلال الدين الخجندیّ ہے۔
تعلیم و تربیت
ابتدائی تعلیم خجندہ میں حاصل کی اس کے بعد 741ھ میں سمرقند ،بخارا اور خوارزم تعلیم کے لیے گئے 12 سال وہاں کے علما سے استفادہ کیا اس کے بعد سرائے برکت آئے جہاں القطب الرازی (افلاطون زمانہ) سے تعلیم مکمل کی۔ دمشق، بیت المقدس ،بغداد اورحج کی غرض سے مکہ ومدينہ بھی گئے۔
تصنیفات
کئی کتابیں تصنیف کیں جن میں
- شرح قصيدة البردة
- شرح الأربعين النوويہ
- رسالہ فی (علم الكلام)
- فردوس المجاهدين۔ جہاد کے متعلق تالیف۔
- راح الروح۔ منظوم أسماء اللہ وصفاتہ،تقریباً 1000اشعار ہیں۔[1]
وفات
الخجندی 803ھ 1400ء میں مدینہ میں وفات پائی اور میدان احد میں دفن ہوئے جہاں ایک قبر اپنے لیے خود تیار کر رکھی تھی۔[2]
حوالہ جات
- ↑ الضوء 2: 194
- ↑ الأعلام، خير الدين الزركلی، دار العلم للملايين بيروت