جان وکلف انگلستان کا چودہویں صدی کا ایک مسیحی پادری، جو جامعہ آکسفرڈ میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتا تھا۔ پوپ کے خلاف آواز اٹھائی، اس نے کہا کہ "جو پادری خود گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ لوگوں کو مذہبی تعلیم دیں"۔ اس کی پاداش میں کئی بار اسے نظر بند کیا گیا، مرنے کے بعد سزا دی سنائی گئی کہ اس کی نعش نکال کر اسے آگ لگائی جائے۔ جان وکلف سے سب سے زیادہ متاثر جامعہ پریگ کا معلم دینیات جان ہس تھا۔ اس نے جان وکلف کی تعلیم اور پیغام کی خوب اشاعت کی، جس کی وجہ سے اسے زندہ جلا دیا گیا۔[4]
حوالہ جات