نکلسن نے نجی طور پر ڈیلگنی میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں اپنے ماموں سر جیمز ویر ہوگ کی سرپرستی میں رائل اسکول ڈنگنن میں تعلیم حاصل کی ، جو ایک کامیاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے وکیل اور کچھ عرصے کے لیے کلکتہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور بعد میں ممبر پارلیمنٹ رہے۔ اس نے اپنی سولہویں سالگرہ کے فوراً بعد اسکول چھوڑ دیا اور، اپنے خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے، اپنے چچا کی سفارش سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کی بنگال انفنٹری میں کیڈٹ شپ حاصل کی۔ 1839ء کے اوائل میں، نکلسن نے لندن میں اپنے چچا کے ٹیوٹر شپ کے تحت کئی ہفتے گزارے
ہندوستان آمد
1839ٕء کو ہندوستان چلا آیا۔۔اور بطور لیفٹینٹ جنگ کابل اول میں حصہ لیا۔۔
معرکہ مارگلہ
جون 1847 ٕٕء میں سندھ ساگر دو آب [ درمیان جہلم و سندھ ] کے علاقہ کے سکھ گورنر کا ریذیڈنٹ مقرر ہوا۔۔ اس نے اور ہزارہ باٶنڈری کمیشن کے سربراہ میجر جیمس ایبٹ نے سکھوں کے خلاف بغاوت میں بنیادی کردار ادا کیا۔۔ اس دوران اس علاقہ میں نکلسن کی سکھوں سے بہت سی لڑاٸیاں ہوٸیں جن کا ذکر کتب تواریخ میں موجود ہے۔۔۔جن میں سے ایک لڑاٸی یہاں مارگلہ میں سکھ فوجیوں سے ایک مینار (جہاں اب نکلسن کی لاٹ ہے ,) چھیننے پر ہوٸی۔ (جو اس زمانے میں دن کو نگرانی اور رات کو لاٸٹ لگا کر مسافروں کی راہنماٸی کا کام کرتا تھا ) ۔جس کے اوپر سے ایک پتھر لگنے سے وہ یہاں زخمی ہوا تھا۔۔ جس کا ذکر اس نے اپنی ماں کے نام ایک خط میں بھی کیا جو 27 ستمبر 1848 ٕ کو لکھا۔۔[5] پنجاب کی فتح کے بعد یہ راولپنڈی ضلع کا [ جس میں آج کل کے اضلاع راولپنڈی ۔ اسلام آباد اور اٹک شامل تھے ] پہلا ڈپٹی کمشنر بنا۔
سکھ عہد میں اس کی فوج میں سردار کرم خان کھٹڑ آف واہ گاؤں کے مزارعین سردار کرم خان کی قیادت میں لڑتے تھے۔۔۔ سردار کرم خان کو اس کے بھاٸی سردار فتح خان نے جو سکھوں کا طرف دار تھا اس کی انگریزوں سے وفاداری کی بنا پر سکھ دور میں ہی قتل کرا دیا تھا۔۔ ان دنوں سردار کرم خان کا بیٹا محمد حیات خان اپنے ننھیال موضع ترچھٹی گندگڑھ پہاڑ ہزارہ میں تھا۔۔
1849 ٕ میں انگریزوں کے پنجاب پر قبضہ کے بعد محمد حیات خان واہ گاؤں واپس آگیا۔۔۔1857 ٕٕٕء میں جنگ آزادی کے دوران جان نکلسن پشاور سے ایک فوجی دستہ لے کر دہلی میں انگریز فوجوں کی مدد کو چلا ۔۔راستہ میں 21 سالہ نوجوان محمد حیات خان حسن ابدال ۔ واہ اور گرد و نواح سے 300 آدمی ساتھ لے کر نکلسن کے اے ڈی سی کی حیثیت سے ساتھ چل پڑا۔۔۔
وفات
14 ستمبر کو نکلسن کشمیری دروازے سے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک مجاہد کالے خان کی گولی اس کی باٸیں بغل سے داخل ہو کر داٸیں بغل سے نکل گٸ۔۔محمد حیات خان اور دیگر فوجی اس کو أٹھا کر پہاڑی پر انگریزی فوج کے کیمپ میں لے گئے۔۔ جہاں 23 ستمبر1857ء ٕ کو برگیڈٸر جنرل جان نکلسن 35 سال کی عمر میں مر گیا۔
اس دوران جان نکلسن نے اپنے خون سے اپنی قمیض کے قف پر سردار محمد حیات خان کی وفاداری پر مبنی ایک تحریر لکھ کر دی۔۔۔۔
بعد ازاں مارگلہ کے اس مقام پر نکلسن کے دوستوں نے اس کی یاد میں یہ لاٹ ایک فوارہ ایک حوض ۔ایک کمرہ اور ساتھ ہی ایک باغ بنوایا تھا[6]