جامعہ ریاض المدینہ

جامعہ ریاض المدینہ ،اسلامک یونیورسٹی جی ٹی روڈ ٹاوہ گوجرانوالہ پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کے بانی اور پہلے مہتمم ابو البیان محمد سعید احمد مجددی ہیں۔ اب یہ انہی کے صاحبزادے رفیق احمد مجددی کی زیرنگرانی چلنے والی ایک اسلامی یونیورسٹی ہے۔ یہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ملحق ہے جس میں اسلامی و عصری علوم کی تعلیم دی جا رہی ہے۔[1]

جامعہ ریاض المدینہ گوجرانوالہ کی زمین کی خریداری وتعمیر سے لے کر نصاب تعلیم رائج کرنے تک مختلف مراحل میں آپ نے مرکزی کردار اداکیا۔ یہ جامعہ عروج وزوال کے مراحل طے کرتا رہا بالآخر اس جامعہ کاانتظام وانصرام دوبارہ ابوالبیان کے سپردکیاگیا۔ علالت کے پیش نظر آپ نے بطور معاون اپنے ہی ایک شاگرد محمد نصرت اللہ مجددی کاانتخاب کیا جوآپ ہی کے قائم کردہ دار العلوم نقشبندیہ امینیہ کے ناظم اعلیٰ بھی ہیں۔ آپ کے وصال کے بعداس جامعہ کانظم ونسق انہی کے ہاتھوں میں ہے۔

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!