تنظیم برائے قومی مزاحمت آذربایجان (انگریزی: (Azerbaijan National Resistance Organization(ANRO)(فارسی: تشکیلات مقاومت ملی آذربایجان) 2006 میں قائم کی گئی ایک آذاد تنظیم ہیں۔[1]
ANRO خود کو آذربائیجان کے نیشنل موومنٹ کے ایک حصہ اور ذیلی تنظیم کے طور پر متعین کرتا ہے۔ آذربائیجان کے جنوب میں ترک ملت کی بنیادی اقتصادی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی آزادیوں کو طلب اور دوبارہ حاصل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔[2] ANRO اجتماعی جدوجہد کے طریقوں اور جمہوری اقدار کے حدود کے اندر کام کرنے پہ یقین رکھتا ہے۔ اور ہر قسم کی تشدد سے خاص طور پر سرکاری اور منظم مسلح دہشت گردی سے انکار کرتا ہے۔[3]
تنظیم برائے قومی مزاحمت آذربایجان جنوبی آذربائیجان میں ترکوں کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے کی ماحول کی سازگاری اور خود دار ید کے لیے ضروری شرائط کے قیام اور انھیں پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔[4]
ANRO کی نظر میں خود مختاری سے لطف اندوز ہونے کے لیے جدوجہدآذربائیجان میں مقیم ترک قوم کا قانونی اور اصولی حق ہے۔[5]ArazNewsآرکائیو شدہ(Date missing) بذریعہ araznews.org (Error: unknown archive URL)تنظیم برائے قومی مزاحمت آذربایجان کے اطلاعات و نشریات کا عضو ہے اور "بابک چلابیانلی" تنظیم کے ترجمان کے حیثیت سے فرائض سر انجام دے رھيں ہيں۔
تنظیم برائے قومی مزاحمت آذربایجان کی دسویں سالگرہ کی تقریب 22 مارچ مارچ 2016 کو جنوبی آذربایجان میں دیگر تنظیموں کے حکام، ممبروں، حامیوں اور مہمانوں کی موجودگی ميں منعقد ہوئی۔[6]
تنظیم برائے قومی مزاحمت آذربایجان ایران کے آبادی کے 16 ٪ ترکوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے اور ان کے خود مختاری کے حق کے لیے ترکوں کے علیحدگی پسند کی حمایت کرتا ہے۔۔