بھوٹانی قومی اسمبلی انتخابات، 2018ء
|
→ 2013ء |
15 ستمبر (پہلا مرحلہ) 18 اکتوبر (دوسرا مرحلہ) |
2023ء ← |
|
قومی اسمبلی کی کُل 47 نشستیں اکثریت کے لیے 24 درکار نشستیں |
---|
ٹرن آؤٹ | 71.46[1] |
---|
|
|
بھوٹان میں 18 اکتوبر 2018ء کو قومی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد ہوا۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن بھوٹان کے سربراہ نے بھوٹان کے بادشاہ کی منظوری کے بعد قومی ٹیلی ویژن کے ٹی وی پروگرام کے ذریعے کیا۔ ان انتخابات میں قومی اسمبلی کے 47 ارکان کا چناؤ ہوا۔ انھیں عام انتخابات کا نام بھی دیا گیا ہے۔[2]
پہلا مرحلہ
اس عام انتخابات کے مرحلے سے پہلے 15 ستمبر 2018ء کو ابتدائی انتخابات کا مرحلہ چار متمنی سیاسی جماعتوں کے درمیان میں ہوا۔ جس کے بعد صرف دروک نیامروپ شوگپا اور بھوٹان پیس اینڈ پراسپرٹی پارٹی 18 اکتوبر 2018ء کو عام انتخابات کی اہل تھیں۔ اقتدار میں رہ چکی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی غیر متوقع طور پر پہلے مرحلے ہی سے باہر ہو گئی اور دروک نیامروپ شوگپا نے سب سے زیادہ حاصل کیے۔[3]
دوسرا مرحلہ
18 اکتوبر 2018ء کو وسط-بائیں بازو دروک نیامروپ شوگپا (د ن ش) 47 میں سے 30 نشستیں جبکہ دروک فیونسم شوگپا (د پ ش) 17 نشستیں حاصل کر سکی۔[4]
نتائج
حوالہ جات