برہان احمد فاروقی

برہان احمد فاروقی (1906 - 1995) ایک پاکستانی فلسفی اور اسلامی الہیات دان تھے۔ وہ علامہ محمد اقبال کے قریبی ساتھی تھے اور اقبال کی ہدایت پر انھوں نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ "مجدد کا تصور توحید" لکھا۔

حالات زندگی

ولادت

برہان احمد فاروقی 12 نومبر 1906ء کو ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے -[1]

تعلیم و تربیت

آپ نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور اس کے بعد مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کی جہاں آپ فلسفے اور ما بعدالطیبات کے معروف فلاسفر ڈاکٹر سید ظفر الحسن کے زیرِ تعلیم رہے۔ آپ کے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے بھی بہت قریبی مراسم تھے اور ڈاکٹر محمد اقبال ہی کی درخوست پر آپ نے پی ایچ ڈی کا مقالہ مجددِ الف ثانی کے نظریہ توحید پر لکھا جو بعد میں “حضرت مجدد الف ثانی کا نظر یہ توحید” کے عنوان سے 1940ء کو ایک کتابی صورت میں شائع ہوا- آپ نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں کافی عرصہ درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔ قیامِ پاکستان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کے کہنے پر پاکستان تشریف لے آئے او ر یہاں مختلف تعلیمی اداروں میں تدریس کی ذمہ داری سر انجام دیتے رہے - آپ نے جن نامور علمی اداروں میں تدریسی ذمہ داری ادا کی ان میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، زمیندار کالج گجرات، اسلامیہ کالج جالندھر، ایم اے او کالج لاہور، اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور اور پنجاب یونیورسٹی جیسے ادارے شامل ہیں -[2][3][4]

عملی زندگی

شاگرد

آپ کے چند مشہور طلبہ میں نعت گو شاعر‘ بیوروکریٹ‘ ماہر لسانیات اور دانشور عبدالعزیز خالد، ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی شخصیات شامل ہیں -

تصنیفات

آپ نے بہت سی تحقیقی نوعیت کی کتب بھی تصنیف کیں جن میں چند مشہور کتابیں

  • منہاج القرآن
  • اسلام اور مسلمانوں کے زندہ مسائل
  • علامہ اقبال اور مسلمانوں کا سیاسی نصب العین
  • قرآنی فلسفہ تاریخ
  • نظریہ پاکستان
  • باقیات خواجہ باقی باللہ
  • حضرت مجدد الف ثانی کا نظر یہ توحید
  • مسلمانوں کا سیاسی نصب العین وغیرہ شامل ہیں۔

وفات

آپ نے 91 سال کی عمر میں 14 جولائی 1995ء کو لاہور(پنجاب) , پاکستان میں وفات پائی-[5]

حوالہ جات

  1. "ڈاکٹر برہان احمد فاروقی رحمہ اللہ"۔ Tanzeel o Riwayat۔ 2023-08-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-28
  2. "ڈاکٹر برہان احمد فاروقی رحمہ اللہ"۔ Tanzeel o Riwayat۔ 2023-08-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-28
  3. Dr. Tehseen Faraqi (27 جولائی 2021)۔ "برہان احمد فاروقی…… اللہ کی برہان"۔ Neo Network
  4. "ڈاکٹر برہان احمد فاروقی"۔ Minhaj.org
  5. "ڈاکٹر برہان احمد فاروقی رحمہ اللہ"۔ Tanzeel o Riwayat۔ 2023-08-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-28

مزید دیکھیے

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!