برونسٹڈ-لوری کا تیزاب۔اساس نظریہ

برونسٹڈ-لوری کا نظریہ(جسے تیزاب اور اساس کا پروٹون نظریہ بھی کہا جاتا ہے [1] ) ایک تیزاب۔اساس تعمل کا نظریہ ہے جسے سب سے پہلے جوہانس نکولس برونسٹڈ اور تھامس مارٹن لوری نے سنہ 1923ء میں پیش کیا تھا۔ اس نظریہ کا بنیادی تصور یہ ہے کہ جب ایک تیزاب اور ایک اساس ایک دوسرے کے ساتھ تعمل کرتے ہیں، تو تیزاب اپنا زوجی اساس بناتا ہے اور اساس ایک پروٹون (ہائیڈروجن کیٹ آئن یا +H) کے تبادلے سے اپنا زوجی تیزاب بناتا ہے۔ یہ نظریہ آرہینیئس کے نظریے کی جامع تشریح کرتا ہے۔

تیزاب اور اساس کی تعریف

آرینیئس تھیوری میں، تیزابوں کو ایسے مادوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو +H (ہائیڈروجن آئن یا پروٹون) دینے کے لیے پانی کے محلول میں الگ ہو جاتے ہیں، جب کہ اساسوں کو ایسے مادوں کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو -OH (ہائیڈرو آکسائیڈ آئن) دینے کے لیے آبی محلول میں الگ ہو جاتے ہیں۔ سنہ 1923ء میں ڈنمارک کے فزیکل کیمسٹ، جوہانس نکولس برونسٹڈ اور انگلینڈ میں تھامس مارٹن لوری دونوں نے آزادانہ طور پر اپنے نام کا نظریہ پیش کیا۔ برونسٹڈ۔لووری Brønsted–Lowry نظریے میں تیزابوں اور اساسوں کی وضاحت اس طرح کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعمل کرتے ہیں اور معتدل کرتے ہیں۔ یہ مندرجہ ذیل متوازن مساوات کے ذریعہ بہترین طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔

تیزاب + اساس جوڑی دار اساس + جوڑی دار تیزاب

ایک تیزاب کو، HA کے ساتھ، مساوات میں علامتی طور پر لکھا جا سکتا ہے:

HA + B-  A + HB

توازن کا نشان، ، استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ رد عمل آگے اور پیچھے دونوں سمتوں میں ہو سکتا ہے (الٹ سکتا ہے)۔ تیزاب، HA، ایک پروٹون دینے والا ہے جو ایک پروٹون کو کھو کر اس کا جوڑی دار اساس، -A بن سکتا ہے۔ اساس، B، ایک پروٹون قبول کنندہ ہے جو اس کا جوڑی دار تیزاب، +HB بن سکتا ہے۔ زیادہ تر تیزاب۔اساس تعمل تیز ہوتے ہیں، اس لیے تعمل میں مادے عام طور پر ایک دوسرے کے ساتھ متحرک توازن میں ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. "Brønsted–Lowry theory | chemistry". Encyclopedia Britannica (انگریزی میں). Retrieved 2021-03-07.

زمرہ:کیمیا

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!