برازیل میں کورونا وائرس کی وبا، 2019ء - 2020ء کا تسلسل ہے جو 2021 میں بھی جاری ہے۔ یہ بیماری چین سے ساری دنیا میں پھیلی، اس کی وجہ سارس کورونا وائرس 2 ہے ۔ برازیل میں پہلے مریض کی تصدیق 25 فروری 2020 میں ہوئی۔ 21 مارچ تک یہ بیماری برازیل کے طول و عرض میں پھیل چکی تھی۔ 19 جون 2020 میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی۔
2021ء میں کورونا کی دوسری لہر
2021ء کے تیسرے مہینے مارچ سے کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوا جس کی شدت پہلی دو لہروں سے بھی تیز رہی۔ اس اثنا میں ویکسین بھی تیار ہو گئی جس سے ایک خاص آبادی کو ویکسین لگنے کا عمل شروع ہوا۔
مئی 2021
21 مئی تک برازیل میں چار لاکھ 46 ہزار سے زیادہ لوگ اس مرض سے ہلاک ہو چکے تھے۔[1]
- 23 مئی 2021: یومیہ اموات +1,764، کل اموات 448,291 ، کل کیس 16,047,439، نئے کیس +71,283، کل ٹیسٹ 49,013,934، کل صحتیاب 14,462,432، زیر علاج 1,136,716
- 28 مئی 2021: یومیہ اموات +2,051، کل اموات 456,674 ، کل کیس 16,342,162، نئے کیس +66,722، کل ٹیسٹ 49,076,549، کل صحتیاب 14,786,292، زیر علاج 1,099,196
حوالہ جات
حوالہ جات