این اے۔235 کراچی شرقی۔I پاکستان کی قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہے۔ سنہ 2018ء کی حد بندیوں کے بعد، سابقہ این اے۔253 کا گلشن اقبال والا حصہ اب این اے۔243 کراچی شرقی-II میں آگیا تھا۔ سنہ 2022ء میں اسے این اے۔235، کراچی شرقی۔I قرار دیا گیا۔[2]
حدود
یہ حلقہ پہلے سنہ 2002ء سے 2018ء تک این اے۔253 کراچی۔XV کا حصہ تھا۔ سنہ 2018ء کی حد بندیوں کے بعد، سابقہ این اے-253 کا گلشن اقبال والا حصہ، این اے۔243 کراچی شرقی-II میں آگیا۔ یہ۔کراچی کے ضلع شرقی کے گلشن اقبال، گلزار ہجری سکیم-33 اور گلستان جوہر کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہاں پر رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 170,176 ہے۔
ارکان قومی اسمبلی
سن 2002، NA-253، کراچی۔XV، اسد اللہ بھٹو، ایم ایم اے۔
سن 2008، NA-253، کراچی۔XV، حیدر عباس رضوی، ایم کیو ایم۔
سن 2013، NA-253، کراچی۔XV، محمد مزمل قریشی، ایم کیو ایم۔
سن 2018، NA-242 کراچی شرقی-I، سیف الرحمان خان، پی ٹی آئی
عام انتخابات سنہ 2018ء
مزید معلومات: پاکستانی عام انتخابات، 2018
عام انتخابات 2018: NA-242 کراچی ایسٹ-I۔[3]
سیف الرحمان اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-242 (کراچی ایسٹ-I) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
عام انتخابات سنہ 2024ء
مزید معلومات: پاکستانی عام انتخابات، 2024۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اگلے عام انتخابات 8 فروری، 2024 کو ہوں گے۔
امیدوار |
سیاسی وابستگی |
ووٹ حاصل
|
|
|
|
امیدوار
اس حلقے سے انتخاب لڑنے والے کچھ اہم امیدوار؛
۔ معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی پاکستان
۔ محمد عارف، تحریک لبیک پاکستان
۔ محمد اقبال خان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
۔ آصف خان، پاکستان پیپلز پارٹی
۔ شرافت خان، پاکستان مسلم لیگ (ن)
۔ سید علی حسین، استحکام پاکستان پارٹی
حوالہ جات
- ↑ "Election Commission of Pakistan"۔ ecp.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-06
- ↑ ECP - Election Commission of Pakistan". www.ecp.gov.pk. Retrieved 2022-12-25.
- ↑ ECP - Election Commission of Pakistan". www.ecp.gov.pk. Archived from the original on 3 August 2018. Retrieved 3 August 2018.