ایس ڈبلیو فالون S W Fallon |
---|
پیدائش | 1817 کولکاتا |
---|
وفات | 1880 انگلینڈ |
---|
پیشہ | اسکول انسپکٹر، محکمہ تعلیم، بنگال |
---|
مادر علمی | جرمنی کی ہال یونیورسٹی (Halle University) |
---|
دور | 1817-1880 |
---|
اصناف | اردو لفظیات (لغتوں کی تیاری) |
---|
ایس ڈبلیو فالون کی پیدائش 1817 میں کولکاتا شہر (اس وقت کلکتہ) میں ہوئ تھی۔ ان کے آبا و اجداد انگریز تھے۔
ذہانت اور ملازمت
فالون کے سوانح نگار ان کی زندگی ابتدائی حالات سے بے خبر ہیں۔ تاہم اتنا وثوق سے کہتے ہیں کہ وہ ذہین تھے۔ صرف 20 سال کی عمر وہ بنگال محکمہ تعلیم کے اسکول انسپکٹر بنائے گئے تھے۔
پی ایچ ڈی
فالون نے ملازمتی ایام کے دوران جرمنی کی ہال یونیورسٹی (Halle University) سے پی ایچ ڈی تکمیل کی۔
وظیفہ اور ادبی خدمات
فالون 1875 میں اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ اس کے بعد وہ دہلی آئے۔ یہاں انھوں نے 1779 تک لغت نگاری کا کام جاری رکھا۔
فہرست مطبوعات
ذیل میں ایس ڈبلیو فالون کی مطبوعات کی فہرست ہے۔ انھوں نے اکثر اردو کے لیے لفظ ہندوستانی کا استعمال کیا ہے :
سال اشاعت |
اشاعت کی جگہ |
لغت /کتاب
|
1858 |
کلکتہ |
انگریزی-ہندوستانی قانونی اور تجارتی لغت
|
1879 |
بنارس |
ایضًا (اضافہ شدہ)
|
1883 |
بنارس |
نئی انگریزی-ہندوستانی (ادبی اور بول چال انگریزی تصاویر کے ساتھ)
|
1886 |
بنارس |
ہندوستانی محاوروں کی لغت
|
(دوران ملازمت) |
بہار |
اردو آموز (درسی کتاب)
|
انتقال
فالون 1880 میں انگلینڈ گئے اور یہیں ان کا انتقال ہو گیا۔[1]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
خارجی روابط