ایس قریشی

محمد صابر قریشی ایس قریشی ولد محمد احمد قریشی (پیدائش 1939ء وفات 1999ء) لیاقت آباد، کراچی پاکستان۔ ایس قریشی صاحب کو عمران سیریز اور پرمود سیریز (سیکرٹ سروس) کیپٹن پرمود سیریز لکھنے کی بدولت بہت مقبولیت حاصل ہوئی، عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) جسے اردو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ابن صفی صاحب نے تخلیق کر کے مشہور کیا۔

ایس قریشی نے دو سو سے زائد عمران سیریز پر ناول لکھے اور اسی طرح کیپٹن پرمود سیریز پر بھی ان کے بہت سارے ناول ہیں۔ میجر پرمود سیریز جس کو تخلیق کرنے والے مشہور مصنف ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) صاحب ہیں۔

ایس قریشی پبلشرز بھی رہے اور ان کے ادارے سے مختلف مصنفین کی عمران سیریز شائع ہوتی رہیں مثلاً اظہر کلیم صاحب، ابن کلیم صاحب، ایچ اقبال صاحب وغیرہ۔ اکرم الہ آبادی صاحب کے ناول جاسوسی پنجہ کے تحت شائع ہوتے رہے۔

سنہ 2009ء میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں گلشن نسیم نے ’’اردو ادب میں سائنس فکشن کے تین اسالیب کا تقابلی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے ایم فل کیا جس میں انھوں لکھا کہ ابن صفی کے بعد ان کے کرداروں پر سب سے بہتر ایس قریشی صاحب نے لکھا اور یہ بات درست بھی ہے، اگرچہ ابن صفی کے کرداروں پر دو سو سے زائد مصنفین نے لکھا اور کوئی ان کے کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکا اور نہ کسی نے ابن صفی سے اجازت لے کر ان کے کرداروں پر ناول لکھے۔ اگر پھر بھی تحقیقی نظر سے دیکھا جائے تو ابن صفی کے بعد ترتیب سے ایس قریشی، ایچ اقبال، (ہمایوں اقبال)، ایم اے راحت، حمید اقبال، ایم ایس قادری، اظہر کلیم، ابن کلیم، مشتاق احمد قریشی، ایم اے پیرزادہ، ایم اے ساجد، این صفی، مظہر کلیم ایم اے، صفدر شاہین، ایس کرن، اشتیاق احمد، محی الدین نواب وغیرہ نے اچھے ناول لکھنے کی کوشش کی۔

ایس قریشی نے ابن صفی صاحب کے کرداروں کرنل فریدی، کیپٹن حمید، علی عمران پر لکھنے کا آغاز تقریباً 1963ء سے کیا۔ ایس قریشی کا نام اور ان کی عمران سیریز اتنی مقبول تھی کہ ان کے ناولوں کے سرورق پر ایس قریشی کی عمران سیریز لکھا ہوتا تھا، چند دیگر عمران سیریز کے مصنفین کے ناولوں کے سرورق پر بھی انکا نام اسی طرح لکھا ہوتا تھا۔

ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) نے مشہور مصنف ابن صفی کے تخلیق کردہ دونوں مشہور و معروف سلسلوں جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) اور عمران سیریز کے کئی ناول لکھے جو بہت مشہور ہوئے جبکہ ایس قریشی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے صرف عمران سیریز کے ناول لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔

ابن صفی کے کرداروں پر ان کے نام سے لکھنے والے اتنے نقلی مصنفین تھے کہ ان کی تعداد بھی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ اسی طرح ایس قریشی نام کے بھی کچھ مصنفین سامنے آئے، جیسے ایس آر قریشی (سلیم قریشی) وغیرہ ان ناموں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ناولز

  • مہلک ایجاد
  • بلیک ڈیتھ
  • ایجاد کی چوری
  • گرین سپاٹ
  • ڈیتھ پارٹنر
  • آسیبی چکر
  • لاہوتی آواز
  • چالاک قاتل
  • بھیانک سایہ
  • بلیک ٹائیگر
  • پراسرار آگ
  • آگ بابا
  • مرڈر بزنس
  • ہینڈز آف ڈیتھ
  • ماسک مین
  • ساتوراما
  • سنگرال
  • ڈائمنڈ ٹری
  • لاسٹ کمانڈو
  • سنہری بھیڑیا
  • میڈ گرلز
  • موت کا کمرہ
  • شیگلر پوائنٹ

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!