ایس ای او ، سرچ انجن آپٹمائزیشن کا مخفف ہے ۔ اس کا مطلب کسی ویب گاہ کی سرچ انجن کے لیے اصلاح کرنا ہے۔ ایس ای او سرچ انجنوں پر مفت اور قدرتی تلاش کے نتائج کے ذریعہ کسی ویب گاہ پر ٹریفک کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کا عمل ہے۔ایس ای او ایک پیجدہ اور وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہونے والا علم ، فن اور ہنر ہے۔ اس کے پیچیدہ ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ مشکل ہے۔ ایس ای او ایک آسان عمل ہے اور بنیادی ایس ای او سیکھ کر کوئی بھی شخص ویب سائٹس کی ایس ای او کر سکتا ہے۔ بنیادی ایس ای او دو سے تین ماہ میں آسانی سے سیکھی جا سکتی ہے۔
ایس ای او میں ویب سائٹس پر بہت سے ایسے عوامل کیے جاتے ہیں جو سرچ انجن کو فوری طور پر اس ویب گاہ کے پیجز یا پوسٹوں تک آسانی سے پہنچنے اور ان پر موجود مواد کو اچھی طرح سمجھنے اور انھیں اپنے پاس محفوظ یعنی انڈیکس کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔سرچ انجن آپٹمائزیشن کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے سرچ انجن[1] کو سمجھنا ضروری ہے۔
سرچ انجنز انٹرنیٹ پر کسی بھی سوال کا جواب دینے والی مشینیں ہیں۔مثلاً گوگل، بنگ اور یاہو وغیرہ۔ (Google, Bing, Yahoo etc) یہ انٹرنیٹ پر موجود مواد کو سمجھنے ،اسے تلاش کرنے اور بہت سے مواد کو منظم کرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ سرچ انجنز انٹر نیٹ پر تلاش کیے جانے والے تمام سوالات کے انتہائی متعلقہ جواب یا نتائج پیش کرتے ہیں۔سرچ انجن انٹر نیٹ کے لائبریرین ہیں۔جو انٹر نیٹ پر سرچ کیے جانے والے سوالات کو سمجھ کر اس سے متعلقہ مواد ویب پیج کی صورت میں ہمیں سیکنڈوں میں تلاش کر کے دے دیتے ہیں۔
انٹر نیٹ پر سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے کے لیے بنیادی چیز کیا ہے؟
انٹر نیٹ پر سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے کے لیے کسی بھی مواد کو سب سے پہلے سرچ انجنوں پر انڈیکس ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویب سائٹس پر موجود مواد کو سرچ انجن میں انڈیکس کرنے کے لیے ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹمائزیشن سے مدد لی جاتی ہے۔سرچ انجنز نے ویب سائٹس کے پیجز اور پوسٹوں کو سمجھ کر انھیں ایک مخصوص ترتیب یعنی درجہ بندی (رینکنگ ) دے کر اپنے پاس محفوظ رکھا ہوتا ہے۔اس مقصد کے لیے سرچ انجنز پر بیک وقت بیسیوں سافٹ وئیر اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جب کوئی قاری سرچ انجن پر سوال لکھ کر سرچ کرتا ہے تو سرچ انجن اپنے پاس پہلے سے محفوظ ان ویب سائٹس میں سے اس سوال کے جواب سے متعلقہ ویب سائٹس کو اٹھا کر درجہ بندی کے حساب سے بہت سے سرچ رزلٹس کے طور پر سامنے لاتا ہے اور قاری یا وزٹر اپنے متعلقہ رزلٹ کو دیکھنے کے لیے ویب گاہ کے لنک پر کلک کر کے اسے ملاحظہ فرما تا ہے۔
ایس ای او رینکنگ فیکٹر سے کیا مراد ہے؟
ویب گاہ کے پیجز یا پوسٹوں تک پہنچنے، ان پر موجود مواد کو سمجھنے ، انھیں درجہ بندی یعنی رینکنگ دینے اور انھیں اپنے پاس محفوظ رکھنے کے لیے، سرچ انجنز نے بہت سے اصول بنا رکھے ہیں ، جنھیں سرچ انجن رینکنگ فیکٹرز یا ایس ای او فیکٹرز کہا جاتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرچ انجن ان فیکٹرز کو تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ان سرچ انجن رینکنگ یا ایس ای او فیکٹرز کو مندرجہ ذیل دو بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے :
- آن پیج فیکٹرز
- آف پیج فیکٹر
آن پیج رینکنگ فیکٹرز
آن پیج عوامل مواد اور پیج کی آپٹما ئزیشن پر مبنی ہیں۔ آن پیج فیکٹرز پبلشر کے اپنے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ آپ سائٹ کے متعلقہ تمام تکنیکی اور مواد سے متعلقہ امور آسانی سے کنٹرول کر سکتے ہیں ۔مثلاًآپ کس قسم کا مواد شائع کرتے ہیں؟ کیا آپ اہم HTML کے اشارے فراہم کر رہے ہیں جو سرچ انجنوں (اور صارفین) کو مطابقت کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے؟ آپ کی سائٹ کا فن تعمیر سرچ انجنوں کو کس طرح مدد یا رکاوٹ بناتا ہے؟
آف پیج رینکنگ فیکٹرز
آف پیج فیکٹرز مختلف ویب سائٹس کے درمیان میں تعلقات قائم کرنے کے متعلق ہیں۔ آف پیج یعنی پیچ سے باہر کے رینکنگ فیکٹرز درجہ بندی کے وہ عوامل ہیں جنہیں پبلشرز براہ راست کنٹرول نہیں کر سکتے۔
سرچ انجن ان تمام رینکنگ فیکٹرز کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صرف پبلشر کے زیر کنٹرول عوامل پر انحصار کرنے سے ہی ہمیشہ بہترین نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔ مثال کے طور پر ، کچھ پبلشر اپنے آپ کو حقیقت سے کہیں زیادہ متعلقہ ثابت کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
سرچ انجنوں کے نزدیک ویب سائٹس کے کروڑوں ، اربوں صفحات کو رینکنگ دینے کے لیے ، صرف “آن پیج” عوامل یا اشاروں کو دیکھنا ہی کافی نہیں ہے۔ کسی بھی مخصوص سرچ کے لیے بہترین صفحات کو تلاش کر کے دینے کے لیے مزید نشانیوں اور اشاروں کی ضرورت ہے۔
کوئی بھی SEO عنصر یعنی آن پیج یا آف پیج فیکٹر اکیلا سرچ انجن کی رینکنگ کی ضمانت نہیں دیتا۔اعلیٰ درجے کا ایچ ٹی ایم ایل ٹائٹل غیر معیاری مواد کی صورت میں کوئی مدد نہیں کرتا۔اسی طرح لنکس کی بہتات لیکن وہ غیر معیاری ہوں تو مدد گار نہیں ہیں۔متعدد مثبت عوامل ہونے سے کامیابی کے امکانات بڑھتے ہیں ، جبکہ منفی عوامل کی موجودگی ان مواقعوں کوضائع کرسکتی ہے۔(ایس ای او نیوز اُردو)آرکائیو شدہ بذریعہ seonewsurdu.com
کتابیں
حوالہ جات
ایس ای او کیا ہیں ؟ یہاں دیکھیں مکمل کورس اردو میں بالکل مفتآرکائیو شدہ بذریعہ techpk.co