ای کارڈپوسٹ کارڈ یا گریٹنگ کارڈ کی طرح پیام کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔ تاہم اس کی تاریخ بہت مختصر ہے کیونکہ ہے جدید انٹرنیٹ دور کی اُپج ہے۔ ای کارڈ میں ڈیجیٹل میڈیا کو بہ روئے کار لایا جاتا ہے اور اس میں کاغذ یا کوئی روایتی سامان استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ کارڈ ناشرین کی جانب سے کئی ویب سائٹوں پر مو اورموجود ہیں۔ یہ کسی بھی شخص کو ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔ انھیں ماحولیات کا دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ روایتی کاغذ کے استعمال سے پاک ہیں۔ ایک اور وجہ سے ای کارڈوں کو ماحولیات کا دوست سمجھا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ ان کا کاربن فُٹ پرنٹ عام طور سے کاغذی کارڈ کمپنیوں سے کم ہے کیونکہ اس میں کاغذ کا استعمال مفقود ہے۔