اکبر ایس بابر ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔[1]
بابر نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں 2014 میں درخواست دائر کی تھی جس پر ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی نے عدالت میں 96 سماعتیں کیں۔ بابر نے الزام لگایا تھا کہ دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے اور پی ٹی آئی نے ان بینک اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا۔[2][3]
حوالہ جات