الدار

الدار مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی گھر کے ہیں جہاں قرار آجاتا ہے
مدینہ منورہ کے الدار نام کو حضور سرور کائنات ﷺ کے مسکن ہونے کے نا طے مدینہ طیبہ نے دار رسول اللہ یا مدیبۃ الرسول ﷺ کے ناموں سے بھی شہرت پائی ہے حضرت عبد اللہ ا بن جعفر بن ابی طالب " فرماتے ہیں اللہ تعالی نے مدینہ طیبہ کو الدار اور الایمان کا نام دیا ہے جیسا کہ اس آیت کریمہ وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ سے واضح ہے اس آیت مبارکہ میں مال غنیمت تقسیم کرنے کے اصول وضع کیے ہیں اور اس کے مستحقین کی وضاحت فرمائی ہے چونکہ اہالیان مدینہ منورہ کو مالکان دار اور ایمان کہہ کر پکارا گیا ہے اس لیے اس بلدہ طیبہ کوالدار اور الایمان کے نام سے نوازا گیا ہے۔“۔[1][2]

حوالہ جات

  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 59،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور
  2. جستجوئے مدینہ صفحہ 99 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!