الجزیرہ (انگریزی: Alzira، ہسپانوی:Alcira) [ا]بلنسیہ،مشرقی اسپین میں 46,451 باشندوں (62,094 تیرتی آبادی) پر مشتمل ایک شہر و بلدیہ ہے۔ یہ صوبہ بلنسیہ میں ربیرا الٹا کے کومارکا(ضلع) کا دار الحکومت ہے۔ یہ شہر صوبے بھر کی دوسری سب سے بڑے شہری آبادی کا مرکز ہے، جس کی آبادی 100,000 سے زیادہ ہے۔
محلِ وقوع
الجزیرہ، صوبہ بلنسیہ میں، دریائے شُقْر کے بائیں کنارے پر اور بلنسیہ – لقنت ریلوے پر واقع ہے۔
الجزیرہ کی آب و ہوا عام طور پر بحیرہ روم کی آب و ہوا سے ملتی جلتی ہے: موسم گرما اور سرما میں (شدت کے بغیر) گرم ۔ بارشیں قلیل اور بے قاعدہ ہیں۔ موسلادھار بارشیں عام طور پر نسبتاً خشک سالی کے ادوار کے بعد ہوتی ہیں۔
یہ قصبہ دریائے شُقْر کے ساحل پر واقع ہے اور اس میں مرتا اور کیسیلا کی وادیاں ہیں۔ الجزیرہ کا قصبہ 111 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
اندلس کے زمانے میں یہ ایک خوش حال تجارتی مرکز تھا، جو پانچ سو سال سے زیادہ جاری رہا۔ اس وقت کے دوران شہر میں ایک مقامی انتظامی حکومت تھی اور اسے ادیبوں، فلسفیوں اور ماہرین قانون کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا تھا۔