اقوام متحدہ یوم روسی زبان

اقوام متحدہ یوم روسی زبان
باضابطہ نامUN Russian Language Day
منانے والےاقوام متحدہ کے رکن ممالک
آغاز6 جون 2010ء
تاریخ6 جون
تکرارسالانہ
منسلکبین الاقوامی یوم مادری زبان
اقوام متحدہ یوم انگریزی زبان
اقوام متحدہ یوم چینی زبان
اقوام متحدہ یوم عربی زبان
اقوام متحدہ یوم فرانسیسی زبان
اقوام متحدہ یوم ہسپانوی زبان

اقوام متحدہ یوم روسی زبان (انگریزی: UN Russian Language Day) ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت 6 جون کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے عظیم روسی شاعر الیکزاندرپشکن کے یوم پیدائش پر 2010ء سے روسی زبان کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سائنس تعلیم اور ثقافت کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 26 کروڑ افراد روسی زبان بولتے ہیں۔ اس زبان نے ایسا ادب پیش کیا جس نے عالمی ادب پر دیر پا اور دور رس اثرات مرتب کیے۔ روسی زبان کے عظیم شاعروں الیکزاندرپشکن، لیرمونتوف اور ناول نگاروں ٹالسٹائی، فیودر دوستوئیفسکی، چیخوف اور میکسم گورکی نے عالمی ادب پر گہرے نقوش مرتب کیے۔[1]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!