افریقی، کیریبین اور پیسیفک ریاستوں کی تنظیم

افریقی، کیریبئن اور پیسیفک ریاستوں کی تنظیم
Organisation des États d'Afrique, des Caraïbes et du Pacifique
پرچم OACPS
مقام OACPS
سیکریٹیریٹبروسیلز، بلجئیم کا پرچم بیلجیم
حکومت
جیورجیس چیکوٹی
قیام6 جون، 1975ء
ویب سائٹ
https://www.oacps.org/
  Caribbean group
  East and South Africa group
  Pacific group
  West African group
  Southern African group
  Central African group
  East Africa group

افریقی، کیریبین اور پیسیفک ریاستوں کی تنظیم (OACP)، (فرانسیسی : Organization des États d'Afrique, des Caraïbes et du Pacifique) افریقہ، کیریبین او بحرالکاہل کے ممالک کا ایک گروپ ہے جو سنہ 1975ء میں جارج ٹاؤن معاہدے کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔ پہلے افریقی، کیریبین اور پیسیفک گروپ آف اسٹیٹس (ACP) کے نام سے جانا جاتا تھا، تنظیم کے بنیادی مقاصد اس کے رکن ممالک کے اندر پائیدار ترقی اور غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت ان کو مربوط کرنا ہے۔ کیوبا کے علاوہ تمام رکن ممالک یورپی یونین کے ساتھ کوٹونو معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

کوٹونو Cotonou معاہدہ (جون 2000ء میں کوٹونو، بینن میں دستخط کیا گیا) اور لومے کنوینشن کا جانشین ہے۔ لومے Lomé کنونشن سے ایک بڑا فرق یہ ہے کہ شراکت داری کو نئے اداکاروں جیسے سول سوسائٹی، پرائیویٹ سیکٹر، ٹریڈ یونینز اور مقامی حکام تک بڑھایا گیا ہے۔ اس میں قومی ترقی کی حکمت عملیوں کی مشاورت اور منصوبہ بندی میں شامل ہوں گے، مالی وسائل تک رسائی کے ساتھ پروگراموں کا نفاذ بھی شامل ہے۔

بہت سے چھوٹے جزیروں کی ترقی پزیر ریاستیں OACPS ریاستیں ہیں۔ چوتھے لومے Lomé کنونشن پر،موریشس میں سنہ 1995ء میں نظر ثانی کی گئی تھی اور اس معاہدے میں جزیرے کے ممالک پر خصوصی توجہ دی گئی۔ یورپی یونین EU اور OACPS کے ارکان مشترکہ طور پر 1.5 بلین سے زیادہ افراد اور اقوام متحدہ میں نصف سے زیادہ نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!